افغانستان میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ

واشنگٹن: اڈے نہ دینے کا فیصلہ کام آگیا، امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کر لیا، امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکا مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ افغان امن عمل کیلئے دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

 امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے علاقائی تعاون اور اتفاقِ رائے اہم ہے۔

افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں امریکا کیلئے مددگار رہا۔

 فوجی اڈے نہ دینے کے پاکستان کے فیصلے پر کوئی سخت ردِ عمل ظاہر نہ کرتے ہوئے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو افغانستان میں اثر رسوخ مثبت انداز میں استعمال کرنا ہوگا۔

خطے میں طالبان کے اثر رسوخ سے متعلق امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران میں طالبان کی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ ہیں۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان امریکا کو اڈے دے دے تو دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے، اس لیے اڈے دینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ ماہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا مضمون شائع کردیا جس میں امریکا کو فوجی اڈے دینے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کرداراور امریکی فوج کے انخلاء سمیت خطے کی صورتحال کو موضوع بنایا گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں جون کے دوران شائع کیے گئے مضمون کے مطابق وزیراعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار پاکستانی جان کی قربانی دے چکے ہیں۔امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں سول جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کو اڈے دے کر پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بن سکتا ہے، وزیرِ اعظم

Related Posts