پاکستان اور بھارت کے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظردونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے تاکہ صورتحال کو پرامن طریقے سے کم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ رابطہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی ممکنہ بڑے تصادم سے بچنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ سطح کے افسران کے درمیان یہ براہ راست کمیونی کیشن لائن (ہاٹ لائن) کے ذریعے ہوا جس کا مقصد زمینی و فضائی محاذ پر جاری کشیدگی کو روکنا اور مزید بگڑنے سے بچانا ہے۔