ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

میلبرن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آج ہونے والے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمز مدِ مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیائے کرکٹ کی دو اہم ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارتی ٹیم پاکستان کا سامنا کرے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

 فخر زمان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

قبل ازیں موسمیاتی پیشگوئیوں کے مدِ نظر پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، تاہم میلبرن کا موسم بہتری کی جانب مائل ہے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 1 لاکھ سے زائد تماشائی میچ دیکھیں گے۔

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے شائقین نے اسٹیڈیم پہنچنا شروع کردیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے بیان کے مطابق پاکستان کی باؤلنگ بہت اچھی ہے جبکہ پاکستان بھارتی بیٹنگ لائن کو اپنا ہدف بنا رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے باؤلنگ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤؤف اور نسیم شاہ سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ گزشتہ روز بھی پاک بھارت کرکٹ ٹیم کی پریکٹس دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئی۔

پاکستانی شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی فینز ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔ کچھ وقت کیلئے کھلاڑیوں نے مداحوں کے ہمراہ اچھا وقت بھی گزارا۔ 

Related Posts