پاکستان اور چین کا سی پیک کو توسیع دینے کے فیصلے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو توسیع دینے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے بیجنگ میں دو طرفہ سیاسی مشاورت (پی بی سی) کے تیسرے دورے کے بعد سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفترِخارجہ کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ساتھ عزم کا اعادہ دو طرفہ تعاون کا اہم ستون اور پاک چین گہری دوستی کی علامت ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورت اور تعلقات کے اہم پہلو زیرِ غور آئے۔

مزید بتایا گیا کہ پاک چین سیاسی و سکیورٹی تعاون، دو طرفہ تجارت، مالیاتی تعاون، ثقافتی وفود کے تبادلے اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاقِ رائے سامنے آیا۔

پریس ریلیز کے مطابق دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے اعلیٰ سطحی مصروفیات اور ڈائیلاگ کے طریقۂ کار کو فروغ دینے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستانی وفد کی جبکہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے چینی وفد کی قیادت کی۔ دونوں ممالک کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر گفت و شنید اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کرچکے ہیں۔

 

Related Posts