اسلام آباد: امریکاایران کشیدگی اور امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملوں کے تناظر میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے عراق جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وزارتِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ خطے کی سیکورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کے جو شہری آج کل عراق جانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، انہیں اِس موقعے پر زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ عراق میں پاکستان کے جو شہری پہلے سے موجود ہیں، انہیں ہدایت کرتے ہیں کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع پاکستانی سفارت خانےسے قریبی رابطہ قائم رکھیں۔
In view of recent developments & prevailing security situation in the region, Pakistani nationals are advised to exercise maximum caution while planning visit to Iraq at this point.
Those already in Iraq are advised to remain in close contact with Pakistan Embassy in Baghdad.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں تاکہ بتایا جاسکے کہ کتنا نقصان ہوا۔
ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، ایران نے ہمارے دو فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا، نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: فوجی اڈوں پر نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ