پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم
پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ، اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات، احتیاطی تدابیر کے نفاذ اور دیگر چیزوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، اس کے باوجود ہر ایک کو بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔تاکہ موجودہ صورتحال سے نکلا جاسکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران وائرس سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ہمارے اقدامات سے پتا چلے کہ بحران کنٹرول میں ہے، ہمیں اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے،اس میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں قابل فخر کام انجام دے رہے ہیں۔ پوری قوم کو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کا اعتراف ہے، میڈیا نے بھی اب تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سنسنی پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ہماری تمام تر توجہ اور کوشش کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ہونی چاہیے۔ اسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ قوم متحد ہو کر اس غیرمعمولی چیلنج کا مقابلہ کرے۔

Related Posts