اسلام آباد: پاکستان میں کوروناکیسز میں کمی کے باوجود اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وباء نے مزید 25 زندگیاں چھین کر 1122 کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 اموات اور 1122 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ملک میں کورونا سے 25 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30139 ہو گئی ہے جب کہ نئے 1122 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1506450 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 41ہزار142 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 72 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1186 تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے1 ہزار 455نئے کیسز رپورٹ، 18مزید شہری جاں بحق