نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی، 50 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آکلینڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شدید مشکلات کا سامنا،قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی 50 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

آکلینڈ میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار رہی ،نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے 3، ایش سوڈھی اور اسکاٹ کوگلیجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اسد اللہ شفیق صفر،محمد رضوان 17،محمد حفیظ صفر،حیدر علی3 اور خوشدل شاہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کپتان شاداب خان 17 اور عماد وسیم 7 رنز بناکروکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل ایڈن پارک میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھابابر اعظم کی انجری کے سبب پاکستان کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی ہے اور ہم ایک بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی ہے، بابر اعظم کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن ہم نے کیویز کو قابو کرنے کیلئے پوری تیاری کی ہے ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہمیں پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھی ہے اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Related Posts