پختونوں نے جنگ نہیں امن کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا،،مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف اور زرداری نےپارٹیزکی آڑمیں منی لانڈرنگ کی۔مراد سعید
نواز شریف اور زرداری نےپارٹیزکی آڑمیں منی لانڈرنگ کی۔مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر رٹہ مار کر ابو کے لئے این آر او مانگنے آگیا،فرزند زرداری پختونخواہ نے آپکو مسترد اور عمران خان کو بہترین کارکردگی پر دو تہائی اکثریت دی،ڈرون حملوں میں پختون شہید ہوتے رہے اور زرداری امریکہ کو مزید ڈرون حملوں کی دعوت دیتا رہا۔

پختونوں نے جنگ نہیں امن کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا،عمران خان کی حکومت آتے ہی پختونخواہ میں امن آیا۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری نے پختون قوم سے معافی تو نہیں مانگی لیکن الٹا انکے زخموں کو تازہ کر دیا،پختون جنازے اٹھا رہے تھے اور زرداری دنیا کو کہتا رہا مارو میں سنبھال لوں گا۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ فاٹا کا ذکر کرتے ہوئے بھی فرزند زرداری کو شرم نہیں،فاٹا انضمام میں ہر صوبے کو این ایف سی کا 3 فیصد فاٹا کو دینا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فرزند زرداری کی جہاں حکومت ہے انہوں نے آج تک سابقہ فاٹا کو این ایف سی شیئر نہیں دیا۔

مراد سعید نے کہاکہ ضم شدہ اضلاح کے غیرت مند عوام فرزند زرداری سے اپنا این ایف سی کا 3 فیصد حصہ مانگ رہے ہیں،سوات آپریشن شروع ہوا تو پنجاب اور سندھ کے دروازے پختونوں پر شریف اور زرداری نے بند کر دیئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیرستان کا بیٹا نقیب اللہ محسود کو زرداری کے ”بہادر بیٹے“نے شہید کر دیا،آپکے ابو زرداری کے دور میں پختون بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پختونخواہ میں سیلاب آیا تو امداد میں دیا گیا نیکلس تک آپ نے چرا لیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پختونوں نے جنگ نہیں امن کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا،عمران خان کی حکومت آتے ہی پختونخواہ میں امن آیا۔ انہوں نے کہاکہ پختونخواہ میں ہر شہری کے لئے عمران خان نے کسی بھی سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال میں علاج مفت کر دیا۔

کیا سندھ میں ہر شہری کے لئے علاج مفت اور بہترین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پانچ سالہ دور میں پختونخواہ میں غربت آدھی ہوگئی،فرزند زرداری کے تین نسلوں نے سندھ میں غربت ملک میں سب سے زیادہ کر دی۔

Related Posts