پنجاب اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں غریب خاندانوں میں مفت 2kV سولر پینلز تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ غریب خاندانوں کو 100000 سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پینلز کے ساتھ پیکیج میں بجلی کی تاریں اور انورٹر پنکھے بھی شامل کرے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور اور ان کی ٹیم پہلے ہی 90 سے زائد پاور پلانٹس قائم کر چکی ہے، جو چھ سے سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اس کے برعکس واپڈا صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے 27 روپے فی یونٹ چارج کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی اپنے اپنے صوبوں میں غریب خاندانوں کو سولر پینل مفت یا رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔