ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیےپاکستان کےبعدسری لنکاکی ٹیم بھی لاہورپہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیےپاکستان کےبعدسری لنکاکی ٹیم بھی لاہورپہنچ گئی
لاہور: سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعدصبح لاہور پہنچی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم سہہ پہر میں کراچی سے لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کا بھی نجی ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 دونوں ٹیمیں کراچی سے الگ الگ فلائٹس کے ذریعے لاہور پہنچیں، پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔

قومی ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا،  سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی  کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گَئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔  ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کئے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں ۔

بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم سہہ پہر میں کراچی سے لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کا بھی نجی ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو لاہور میں کھیلا جائے گا،  پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Related Posts