پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں 44 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں 44 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں 44 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد: مالی سال (2021-22) کے دوران امریکہ کے ساتھ پاکستان کی  تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44.91 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ سال پاکستانی برآمدات سات ارب ڈالر،اس سال دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال میں امریکا سے درآمدات 3 ارب، گزشتہ سال کی درآمدات 2.4ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرہوگیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر رہا۔ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو بڑی تجارتی کثرت (ٹریڈ سرپلس) حاصل ہے۔

امریکا میں پاکستانی برآمدات میں متاثر کن اضافہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے ضمن میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہے۔آئندہ تین سال میں پاکستان امریکہ تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارت کے بے شمار استعداد کے اعتبار سے پھر بھی میانہ ہے۔

Related Posts