اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کے معاملے پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز 6 مارچ کو ہوگا۔ مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز بعد پاک امریکا انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا آغازہوگا جن کے دوران پاکستان اور امریکا سمیت دنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے پر گفتگو ہوگی۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز امارات کے نام، پاکستان بہت پیچھے
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خطرات پر بات چیت کریں گے۔ اس دوران سرحدی سلامتی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد پر تبادلۂ خیال بھی ہوگا۔
پاک امریکا انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے دوران امریکی وفد کی قیادت قائم مقام کو آرڈی نیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی کرسٹوفر لینڈ برگ کریں گے جبکہ پاکستان کو امریکا کی دہشت گردی مخالف جنگ کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں نائن الیون پر ہونے والی عالمی دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان امریکا کی انسدادِ دہشت گردی جنگ میں شمولیت اختیارکرنے والا اہم ملک بن کر ابھرا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے مطابق پاکستان نے امریکا کی انسدادِ دہشت گردی جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، امریکا کی جانب سے حالیہ بیانات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔