پاک سری لنکا وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا
پاک سری لنکا وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کی دارالحکومت کولمبو میں ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر خارجہ ڈائنش گناور دینا سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین گہرے اور دوستانہ مراسم ہیں جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے جبکہ اس دوران وزیر خارجہ نے سری لنکن ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران  شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے اسلام آباد آ کر بدھ مذہب کے تاریخی ورثے کو دیکھنے کا دعوت نامہ بھی دیا۔

دورانِ ملاقات دونوں وزرائے خارجہ میں خطے کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر امن و استحکام کی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔ 

 

Related Posts