لاہور: ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں کھیل کی سخت پریکٹس کر رہے ہیں۔
چارروزہ تربیتی کیمپ میں باؤلنگ کوچ وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز کو کھیل کے مختلف اصول سمجھائیں گے جبکہ مصباح الحق کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی پر نظر رکھیں گے اور فیلڈنگ اوربیٹنگ سمیت کھیل کے تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باکسر محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارے فخرکی علامت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز حسین آج لاہور پہنچ رہے ہیں جس کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز سیریز کے لیے انہیں بھی تربیت دی جائے گی جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے پہلے ہی جم کر محنت شروع کردی ہے۔
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے جبکہ پہلی بار ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے مصباح الحق بھی بھرپور تیاری کے ساتھ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قصورواقعے پر پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا۔ان کاکہناتھاکہ ریاست مدینہ کوچلانے کاوقت آپہنچا ہے۔
پنجاب کے ضلع قصورمیں 3بچوں کی لاشیں ملنے کے بعدپورےملک میں سوگواری کی فضاقائم ہے ،بچوں کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیاتھا ۔سابق اسٹارکرکٹرشاہدخان آفریدی کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کو چلانا شروع کریں۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟
مزید پڑھیں: ریاست مدینہ میں زیادتی کے مجرم کوسرعام پھانسی دی جاتی ہے،شاہدخان آفریدی