پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ، نیول چیف کا اظہارِ اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا جس پر امیر البحر نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے آج اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا مکمل کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اینٹی شپ میزائلز سطحِ سمندر اور فضا سے فائرنگ کی شاندار صلاحیت کے حامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا جبکہ میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی بھرپور آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا ثبوت ہے۔

اس موقعے پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ وطنِ عزیز پاکستان کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی شپ یارڈ میں بحریہ کے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر شروع

Related Posts