پاکستان کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ، درآمدات میں کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نومبر 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اسی دورانیے میں درآمدات میں 17.53 فیصد کمی ہوئی اور یہ 3.8 ارب ڈالر رہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018 میں 1.843 ارب ڈالر کی برآمدات جبکہ 4.626 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

جولائی سے نومبر 2019 کے دوران ملکی برآمدات 9.55 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 9.113 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح اس دورانیے میں 43.7 کروڑ ڈالر یا 4.8 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 19.27 یعنی 4.546 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا

گزشتہ سال اسی عرصے میں 23.59 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اسی طرح اس دورانیے میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں بھی 34.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Related Posts