عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئےآؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا۔

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا، موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا، موڈیز نے ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے کے پیشِ نظر آوٹ لُک بہتر کیا ہے۔

امریکی کاروباری اور مالیاتی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

موڈیز کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آؤٹ لک میں یہ تبدیلی ادائیگیوں میں توازن، پالیسی ایڈجیسمنٹ کی حمایت اور کرنسی کی لچک کے باعث سامنے آئی ہے، رپورٹ کےمطابق کرنسی کی قدر میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مالیاتی امور زیادہ تر قرضوں کی سطح کے ساتھ کمزور ہوئے ہیں۔

موڈیز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے ذریعہ پاکستان کی جاری مالی اصلاحات قرضوں کے استحکام اور حکومتی لیکویڈیٹی سے متعلق خطرات کو کم کردیں گی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موڈیز کی رپورٹ کے حوالے سے کہا موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا اور کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا معاشی آؤٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی ، مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیاد پر استوار کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ