سی پیک سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پردور کیا جارہا ہے، خسرو بختیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پردور کیا جارہا ہے، خسرو بختیار
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ وجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار اور اس پر عملدرآمد کو تیز کر دیا ہے،سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ وجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار اور اس پر عملدرآمد کو تیز کر دیا ہے،سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں سی پیک منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے وقت پر مکمل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت نے سی پیک پر تعمیری کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر مسلسل میٹنگز کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فریم ورک کا دوسرا مرحلہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معاشی و اقتصادی فوائد حاصل کرنے پر مرکوز رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ ایکنک ایجنڈے پر ہوگا، چین نے منصوبے کے لئے اضافی قرضوں کی تصدیق بھی کردی،  اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے، حکومت نے سی پیک کے دائرے کو وسعت دی۔ دوسرےفیز میں سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کاخاتمہ توجہ ہے۔

وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں کے نفاذ میں شامل متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے مابین ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

Related Posts