پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan eye T20I series win against Bangladesh today
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

لاہور: مہمان ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ وکٹ کو میچ کے لیے تیار کردیا گیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتان 1 بج کر 30 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا باقاعدہ آغاز دن 2 بجے کیا جائے گا جبکہ پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی میں پہلی عالمی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، غلطیاں نہ دہرانے کی کوشش جاری رہے گی۔

بنگلہ  دیشی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے گزشتہ روز بابر اعظم نے کہا کہ مہمان ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔  محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے۔انتخاب کے دوران رائے دے چکا ہوں۔

پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں وکٹ بظاہر سست نظر آتی ہے، امید ہے اسکور کو 180 یا 190 تک لے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  جیت کر  پہلی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔بابر اعظم

Related Posts