پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، ٹریفک پلان تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، ٹریفک پلان تیار
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، ٹریفک پلان تیار

راولپنڈی: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے میچز کیلئے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر 350 ٹریفک پولیس کے سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میچز کے درمیان شائقین کرکٹ کیلئے 3 جگہ پارکنگ کی سہولت کی گئی ہے، کار پارکنگ سول ایویشن گراؤنڈ راول روڈ اور گریجیوٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن میں کروائی جائے گی۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ موٹر سائیکل کی پارکنگ کیلئے شاہین چوک اور ایویشن گراﺅنڈ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بینو قادر ٹرافی کے حصول کی جنگ کل سے شروع ہوگی

اس دوران اسلام آباد سے آنے والی تمام ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی ٹریفک بولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

 خیال رہے کہ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔

Related Posts