پاک فوج کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم
پاک فوج کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم

کراچی: پاک فوج کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہISPRکے مطابق پاکستان آرمی کورونا کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے ایکسپوسینٹر کا دورہ بھی کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ایکسپو سینٹر میں قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اورآرمی کی ٹیمیں ملکرکام کررہی ہیں۔

اعلیٰ سول و عسکری حکام نے عملے کو مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے‘ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کثر نہ چھوڑنے اور صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قائم کئے گئے کیمپ میں حفاظتی اسپرے کرکے طبی اور سیکیورٹی عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کے پاکستان پر بھی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Related Posts