شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہاٹ، بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد جاں بحق

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔

بیان کے مطابق تشدد کا راستہ اپنانے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی ہے جس نے پولیس کی وردی اور سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ ڈرون حملے کی بات بے بنیاد ہے۔

Related Posts