پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں: 4 میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بنا دئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں: 4 میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بنا دئیے گئے
پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں: 4 میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بنا دئیے گئے

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو اگلے عہدے پر ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر بیانیے کے مطابق ترقی پانے والے میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں جبکہ رواں سال اپریل میں پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔گزشتہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی پاک بھارت جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ بھارت کو 27 فروری کا جواب نہیں بھولنا چاہئے۔ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر پر تشویشناک صورتحال ہے۔ سرحد پر کشمیریوں کی کیا صورتحال ہے، اس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ کسی بھی ملک کا دارومدار اپنے اندرونی حالات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں بین الاقوامی طاقتیں بھی اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں۔ خطے میں مفادات کا حصول پاکستان کو اہمیت دینے سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

Related Posts