تیز گام آتشزدگی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی امداد کے لیے پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیز گام آتشزدگی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی امداد کے لیے پہنچ گیا
تیز گام آتشزدگی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی امداد کے لیے پہنچ گیا

تیز گام ٹرین حادثے کے بعد پاک فوج نے بھی ریسکیو میں مدد شروع کردی ہے جہاں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ  آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سمیت فوجی جوان امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کا اسلام آباد پہنچنے تک حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

شعبۂ تعلقاتِ عامہ  کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحہ تیز گام ایکسپریس کی جگہ پر پہنچ چکا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

Image result for Army on Tezgam ACCIDENT

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور جائے حادثہ پر پائے گئے زخمیوں کو  ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کا کام جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 100سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین  کی 3 بوگیوں میں آگ لگی جس  کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس  میں لیاقت پور کے ٹانوری اسٹیشن، چک نمبر 6، چنی گوٹھ کے قریب آگ لگی جبکہ رحیم یارخان کی ریسکیو خان پور اور لیاقت پور کے ساتھ ساتھ ریلوے پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ 

مزید پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ، 30 زخمی

Related Posts