پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Army

راولپنڈی :پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل علی اعوان، میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہاگیاکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل ا سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاک فوج کے غیر جانب داررہنے کاخیرمقدم کرتے ہیں ،مولانافضل الرحمان

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ایڈجوڈنٹ جنرل مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ۔

بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور ، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقرر کر دیئے گئے ۔

Related Posts