فضائیہ وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہے، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

air chief mujahid awar

اسلام آباد :پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔پاک فضائیہ نے جمعرات بروز 27 فروری کو یوم فتح منا یا۔

ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27 فروری کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا 1 سال مکمل: آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے

اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، معاشی مسائل کے باعث ٹیکنالوجی کیحصول میں مشکلات ہیں تاہم پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

Related Posts