پی اے سی کا ڈیم فنڈ میں ممکنہ خورد برد پر ثاقب نثار کی طلبی کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے میں بے ضابطگیوں پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا۔

چئیرمین پی اے سی نے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں منصوبہ بندی ڈویژن کے افسران کو بھی شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے نے پی پی ایل میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر دو مقدمات درج کرلئے

نزہت پٹھان نے سوال اٹھایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جو فنڈ اکٹھا کیا گیا وہ کہاں گیا۔ اس پر پی اے سی نے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کے آڈٹ کی ہدایت کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کر لیں، پی اے سی نے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کے خصوصی آڈٹ کی ہدایت کر دی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا کے سابق چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ برجیس طاہر نے مطالبہ کیا کہ سابق چیف جسٹس کو بھی بلا لیں جن کا فنڈ تھا۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں کوئی گڑبڑ سامنے آئی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی بلائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ فنڈ سابق چیف جسٹس کا تھا، آپ بتائیں قرض اتارو ملک سنوارو اسکیم کا پیسہ کہاں گیا۔

اس کے جواب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ شبلی صاحب آپ بہت پرانی بات کر رہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں جو رقم جمع ہوئی اس کا حساب کتاب ہونا چاہئے۔

Related Posts