تارکین وطن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdos ashiq awan buraq
firdos ashiq awan buraq

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن آج اپنے عظیم وطن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پرعزم ہیں، قومی سلامتی، استحکام ، وقار اور تشخص کا تحفظ اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

براق ہائی ٹیک سروسز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے ہم سب کا کردار ذمہ دارانہ ہونا چاہیے، قومی سلامتی، استحکام ، وقار اور تشخص کا تحفظ اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایگزیکٹو اختیارات ہونے کے باوجود ان دو اہم قومی ایشوز کے حل کے لئے پارلیمنٹ سے رجوع کیا ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی قومی سلامتی اور قومی مفادات کی بھی اتنی ہی ضامن ہیں جتنی حکومت ضامن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی شناخت کے ایشوز کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے اور ان ایشوز کو سیاست زدہ کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور عسکری قیادت مل کر نئی سوچ اور امیج کے ساتھ ملک کومعاشی، سمیت ہر محاذ پر مضبوط اور مستحکم کر رہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ اہم قومی ایشوز پر میڈیا کے ذمہ دارانہ کردارکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے ہمیشہ قومی ایشوز اور ملکی مفاد میں مثبت کردار ادا کیا ہے امید کرتے ہیں کہ ان ایشوز پر بھی میڈیا اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تارکین وطن آج اپنے عظیم وطن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پرعزم ہیں ، بیرونی ممالک میں رہ کر زرمبادلہ اکٹھا کرنے والے پاکستان میں آکر وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور ان کی پالیسیوں پراعتماد کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی مدد سے کپاس کی پیداوار میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

جب ایک خاندان کو روزگار ملتا ہے تو وہ محنت اور لگن سے تحفظ اور ریاستی سرپرستی کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں آسانیاں پیدا کر نے ،روزگار اور دولت پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

Related Posts