اوورسیز پاکستانی خاتون سے جعل سازی کے ذریعے جائیداد ہتھیالی گئی، انصاف کیلئے در بدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صغریٰ بی بی سے جعل سازی سے جائیداد ہتھیالی گئی،دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
صغریٰ بی بی سے جعل سازی سے جائیداد ہتھیالی گئی،دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

راولپنڈی:اوورسیز پاکستانی خاتون صغریٰ بی بی سے جعل سازی کے ذریعے گھر اور دکان ہتھیالی گئی، انصاف کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔

متاثرہ خاتون صغریٰ بی بی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں،عمان ملک سے واپس آکر 2010میں میں غوری ٹاؤن اسلام آباد میں گھر خریدا اس کے بعد میں دوبارہ عمان چلی گئی،جب میں دوبارہ واپس پاکستان آئی تو میں نے سلک سینٹر مری روڈ راولپنڈی میں دکان خریدی۔

دو خواتین کا میرے ہاں آنا جانا تھا ان خواتین نے مجھے کہا کہ آپ کی بیٹی کا اسکول بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں ہے آپ ادھر شفٹ کیوں نہیں ہوجاتیں تو میں نے ان کو کہا کہ کسی پراپرٹی ڈیلر سے میرا رابطہ کروادیں، میں اپنے گھر کا دوسرا پورشن کرائے پر دیدونگی۔

تین دن کے بعد یہی دونوں خواتین راجہ فہیم نامی شخص کو میرے گھر لے آئیں تو راجہ فہیم نے مکمل طور پر میرا گھر دیکھا تو کہنے لگا آپ میری بہن جیسی ہیں اور مجھے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ایک گھر دکھایا جو دس مرلے کا تھا تو میں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا ہے اور قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔

راجہ فہیم نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا آپ کا گھر ہے اور دکان ستر لاکھ روپے کی ہے میں اس میں ایڈجسٹ کروادوں گا اور جو پیسے ہوں گے وہ میں اپنے پاس سے آپ کو دے دوں گا،میں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے اور خاوند جو عمان میں مقیم ہیں ان سے مشورہ کرکے بتاؤں گی۔

میں نے اپنے خاوند اور بیٹے سے مشورہ کیا تو انہوں نے مجھے منع کیا کہ آپ ایسا کسی صورت نہیں کرنا اس کے بعد دونوں خواتین راجہ فہیم کو میرے پاس لے کر آئیں اور راجہ فہیم نے مجھے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر یقین دلایا آیا کہ آپ میری بہن ہیں میں آپ سے دھوکا نہیں کروں گا۔

میں نے اعتبار کرتے ہوئے 20 تولہ سونا 75 لاکھ روپے نقد جو میرے گھر میں موجود تھے راجہ فہیم کو وہاں گواہوں کے سامنے دیئے، مگر اس کے باوجود راجہ فہیم نے میرے ساتھ فراڈ کیا۔

جب میں نے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا تو مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اس کے علاوہ راجہ فہم نے میری چیک بک حبیب بینک لمیٹڈ کی،میرا ویزا۔ اے ٹی ایم کارڈ اوریجنل شناختی کارڈ چوری کر لیا ہے اور میرے اکاؤنٹ سے بذریعہ اے ٹی ایم ساڑھے چار لاکھ روپے نکلوا چکا ہے۔

میں اورسیز پاکستان ہوں میں زلفی بخاری اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں اس ظالم شخص سے میری رقم اور تمام اشیاء واپس دلائی جائیں اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے اس کو نشان عبرت بنایا جائے۔

Related Posts