کورونا وائرس نے 90 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو شکار بنالیا، 260نرسیں ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Over 90,000 health workers infected with COVID-19 worldwide -nurses group

جینوا :حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث  کورونا وائرس سے جنگ میں مصروف 90 ہزار کے قریب طبی کارکنوں کو بھی موذی وباء نے اپنا شکار بنالیا، 260نرسیں لقمہ اجل، نرسوں کی بین الاقوامی کونسل آئی سی این نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

آئی سی این نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام عملے اور مریضوں میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کے لئے درست ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ایسوسی ایشن نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ وسطی چینی شہر ووہان میں گذشتہ سال کے آخر میں سامنے آنے والے ایک ناول کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی وبائی بیماری میں 100 نرسیں ہلاک ہوچکی ہیں۔

آئی سی این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاورڈ کیٹٹن کا کہنا ہے کہ انفیکشن سے متاثر ہونیوالے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ کر 90 ہزار ہوچکی ہے جبکہ 260 نرسیں کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکی ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 35 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،اگر ہیلتھ ورکرز کے متاثر ہونے کی شرح برقرار رہی تو 2 لاکھ سے زائد ورکرز اس وباء سےمتاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے کیسز میں کمی، جرمنی نے اسکول اور کاروبار دوبارہ کھول دیئے

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکومتیں  کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی درست معلومات جمع نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد کے حوالے سے حقائق چھپائے جارہے ہیں جس سے زیادہ نقصان ہوگا۔

Related Posts