سندھ اسمبلی کا اجلاس ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی کا اجلاس ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔فردوس شمیم نقوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف سیّد فردوس شمیم نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج ہم نے متحدہ اپوزیشن کے تعاون کے ساتھ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوئزیشن جمع کرادی ہے۔

پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور متحدہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن پر صوبائی حکومت کے فیصلوں کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

 ٹوئٹر پر دو ہفتے قبل  اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مخالفت برائے مخالفت کے نقطۂ نظر سے یہ سمجھ لیجئے کہ سندھ میں حزبِ اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں۔

مزید پڑھیں: فردوس شمیم نقوی نے صوبائی حکومت کی حمایت میں بیان دے دیا

Related Posts