پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، آسٹریلین آل راونڈر میچل مارش سیریز سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، آسٹریلین آل راونڈر میچل مارش سیریز سے باہر
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، آسٹریلین آل راونڈر میچل مارش سیریز سے باہر

لاہور: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق آل راونڈر میچل مارش ہپ انجری کے سبب وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کی تکلیف میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آسکی ہے بعدازاں وہ ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں اور آج دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ میچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکلیف میں بہتری نہ آنے پر میچل مارش پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید برآں ذرائع کے مطابق میچل مارش کے متبادل کے طور پر بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ پی سی آر ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو 88 رنز سے مات دے دی، 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Related Posts