کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں انسانیت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنیوالے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یاد کرنے لگیں۔
ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اس دْنیا کو عبدالستار ایدھی جیسے نیک لوگوں کی شدید ضرورت ہے۔
سینئر اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں عبدالستار ایدھی کو بہت زیادہ یاد کررہی ہوں‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’کاش! آج ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے زندہ ہوتے‘۔
Our world needs more people like AbdulSattarEdhi. I miss Edhi saab. RIP kaash woh aaj zinda hotay!
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 23, 2021