نیٹ فلکس پر روزانہ کی بنیاد پر ناظرین کی تفریح کے لئے بہترین مواد پیش کیا جاتا ہے۔
لیکن بعض اوقات آپ کو فلموں کے انتخاب میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا، اسی لئے ہم نے نیٹ فلکس کی بہترین فلموں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن میں سے آپ کسی ایک کو رواں ہفتے دیکھنے کیلئے منتخب کرسکتے ہیں:
آ ڈیڈلی انویٹیشن
آ ڈیڈلی انویٹیشن کو ایک جاسوسی فلم کہا جاسکتا ہے جس میں جاسوس ایک لڑکی کے قاتل کی تلاش میں ہے اور اس گھیرے میں کئی لوگ ہیں۔
بیلرینا
لی چنگ ہیون کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ اس فلم کی کہانی اوکے کے گرد گھومتی ہے جو ایک باڈی گارڈ کے کام کے طور پر کام کرتا ہے اور اسے تقریباََ ہر قسم کا مارشل آرٹس آتاہے، فلم میں دکھایا جائے گا کہ اوکے اپنی دوست بیلرینا کی مدد کرتا ہے۔
اس کی کاسٹ میں جیون جونگ سیو، کم جی ہون اور پارک یو رم شامل ہیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 میں شرکت کرنے والے فنکاروں کے لباس توجہ کا مرکز بن گئے
دی مون ڈیٹ رائزِز اِن دی ڈے
کورین سیریز دی مون ڈیٹ رائزِز اِن دی ڈے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے وقت رک گیا ہے اور اسی دوران اس کی ملاقات ایک خوبصورت لڑکی سے ہوتی ہے۔ مذکورہ سیریز کی کل 14 اقساط ہیں۔
خفیہ
امر بھوشن کے تحریر کیے گئے جاسوسی ناول اسکیپ ٹو نو وئیر پر مبنی فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سینئر اداکارہ تبو، جواں سال فنکار علی فضل، وامقہ گبی اور اشیش ودھیارتی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
بنیادی طور پر خفیہ کی کہانی کرشنا مہرا کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) کا سیکرٹ ایجنٹ ہے۔ اسے وزارتِ دفاع کے خفیہ راز غیر ملکی افراد کو فروخت کرنے کے ذمہ دار ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سونپا جاتا ہے۔