ہمارا مومنٹم شروع سے بنا ہوا ہے، ہم یہاں جیت کیلئے ہیں، ایرون فنچ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا مومنٹم شروع سے بنا ہوا ہے، ہم یہاں جیت کیلئے ہیں، ایرون فنچ
ہمارا مومنٹم شروع سے بنا ہوا ہے، ہم یہاں جیت کیلئے ہیں، ایرون فنچ

سڈنی:آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سیمی فائنل سے قبل اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مومنٹم ہمارا شروع سے بنا ہوا ہے اور ہم جیت کیلئے یہاں ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم فارم میں ہے، اچھا کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، یہ سب ہمارے ذہن میں ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے پانچ لگاتار میچز جیتے ہیں، ماضی میں رزلٹ کیا رہے اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔

اْنہوں نے کہا کہ عماد وسیم پاور پلے میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں، شاداب کی بولنگ بھی اچھی ہے، پاور پلے بڑا اہم ہوتا ہے چاہے آپ بولنگ کر رہے ہوں یا بیٹنگ۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھی فارم میں ہیں پاور پلے بڑا اہم ہوگا، ہمیں پاور پلے میں رنز کرنا ہوں گے۔ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس زیادہ اہم نہیں ہوتا آپ کو زیادہ سے زیادہ رنز کرنا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کے لیے ہر کمبی نیشن پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، رمیز راجہ کا اظہارِ تحسین

اْنہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی اچھی ہے جبکہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ہمارا ایک اچھا امتحان ہوگا۔اْن کا کہنا تھا کہ اچھا لگتا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرز دوسرے ممالک کی کرکٹ سے منسلک ہو رہے ہیں۔

Related Posts