اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔

عثمان خالد بٹ نے والد کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی، ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ان کے پیارے والد 13 تاریخ کی رات انتقال کرگئے۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کے والد کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ خالد مسجد، کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ خالد سعید بٹ کا پاکستان کے فنون و ثقافت میں ایک اہم کردار ہے۔ خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے ایک معزز اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے۔

Related Posts