صدرمملکت نے سینیٹ انتخابات کھلی رائے شماری سے کرانے کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرمملکت نے سینیٹ انتخابات کھلی رائے شماری سے کرانے کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے
صدرمملکت نے سینیٹ انتخابات کھلی رائے شماری سے کرانے کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

تٖصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیے،  الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81 ، 122 اور  185 میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔

آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو خفیہ رائے شماری ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا  تو  کھلی رائے شماری ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا، آرڈیننس کوالیکشنز  ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا دیا گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کےلیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صدرِ مملکت نے انسدادِ عصمت دری آرڈیننس 2020ء کی منظوری دے دی

Related Posts