رمی الجمرات اور قربانی کے قواعد پر سختی سے عمل کرنے کا احکامات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کی جانب سے ملک کے حج پر جانے والے حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی رسم یعنی “رمی الجمرات” اور قربانی کے حوالے سے سعودی حکومت کی جاری کردہ تمام قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔

رمی الجمرات حج کے اہم مناسک میں شامل ہے، جو 10 ذوالحجہ سے شروع ہو کر تین روز تک منیٰ کے میدان میں ادا کی جاتی ہے۔ اس رسم کے دوران حاجی تین ستونوں پر کنکریاں مار کر شیطان کی طرف سے وسوسوں اور برائیوں کو رد کرتے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، ہر مکتب حج کے لیے رمی کا مخصوص وقت مقرر کرے گا تاکہ حجاج اپنے وقت پر اس عمل کو انجام دیں اور رش یا کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ ہر مکتب کے ناظم کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپ کو مناسب نگرانی فراہم کرے اور عازمین کو اپنے مقررہ وقت پر رمی کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں، سعودی حکام نے 10 اور 11 ذی الحجہ کی درمیانی رات کو پاکستانی حاجیوں کے لیے جانوروں کی قربانی کا وقت رات 12:30 بجے مقرر کیا ہے۔ پاکستانی حج مشن نے تمام حجاج سے درخواست کی ہے کہ وہ رمی کی رسم پہلے دن نصف شب سے پہلے مکمل کر لیں تاکہ قربانی کے وقت کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔