لانگ مارچ کے دوران بد نظمی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ کے دوران بد نظمی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، وزیر اعظم
لانگ مارچ کے دوران بد نظمی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس ہوا جس میں کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

تاہم کور کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں۔اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیانتخاب پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے، ہمارے سینیٹرز سے اب بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے3 سال بہترین طریقے سے ایوان چلایا ہے۔اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی۔

کورکمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کولانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دیں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا مقصد این آر او کا حصول ہے، جو انہیں نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتورمجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو آج پھر اسلام آباد طلب کر لیا

Related Posts