اپوزیشن منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے تیار، پارلیمنٹ میں اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے تیار، پارلیمنٹ میں اجلاس آج ہوگا
اپوزیشن منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے تیار، پارلیمنٹ میں اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے تیار ہے جس پر حکمتِ عملی طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں اجلاس آج ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب

اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق آج ہونے والے مشترکہ اپوزیشن اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت متحدہ اپوزیشن رہنما پہلے بھی منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بیانات جاری کرچکے ہیں جس کی حکمتِ عملی آج طے کیا جائے گی۔ 

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن اجلاس میں فنانس بل اور فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم سیاسی و قومی نوعیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related Posts