پرویز خٹک نے 2014 کے دھرنے میں جو ٹھمکے لگائے ہم نہیں لگاسکتے، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khwaja asif NA
اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے بارے میں کہا کہ وہ شخص جو 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل ہوا اس نے گزشتہ روز پارلیمان کی توہین کی،جیسے گزشتہ روز قانون سازی ہوئی، سارا ایوان شرمسار ہوا۔

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے بارے میں کہا کہ وہ شخص جو 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل ہوا اس نے گزشتہ روز پارلیمان کی توہین کی،جیسے گزشتہ روز قانون سازی ہوئی، سارا ایوان شرمسار ہوا۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کی زیرصدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پرویز خٹک میرا بھائی ہے لیکن 2014 کے دھرنے میں جو ٹھمکا انھوں نے لگایا وہ ہم نہیں لگا سکتے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پرویز الہٰی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کے اصل مطالبات وزیراعظم تک نہیں پہنچارہی۔قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابہ کیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر شدید گرما گرمی

خواجہ آصف نے حکومتی ارکان سے کہا کہ میں آپ جیسے نوزائیدہ لوگوں کی بات کا برا نہیں مناتا، آپ جیسے لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، گزشتہ روز جناب اسپیکر جو آپ کی کرسی پر بیٹھا تھا اس نے بھی گالیاں پڑوائیں۔

انہوں نےکہا کہ اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی، اگر ہمیں یہاں سے انصاف نہ ملا تو ساتھ والی عمارت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہم اس امپائر کی انگلی کو نہیں دیکھتے جس کو نیازی صاحب دیکھ رہے تھے۔

Related Posts