کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، بیرونی ملک دشمن طاقتوں کا آلہ کار بنتے ہوئے ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
پاکستان جس انداز سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ماضی میں ان چوروں نے ملک کو لوٹا تھا اس وقت این آر او حاصل کرنے کے لئے سب چور ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔
بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونے والے نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
پاکستان کی پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے 27 مارچ کے امر بالمعروف جلسے نے ثابت کر دیا قوم کس کے ساتھ ہے یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوا جس سے اپوزیشن اراکین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے جانب سے اجلاس ملتوی کرنے پر شو مچانے والی اپوزیشن سندھ اسمبلی کا دہرا معیار بھی دیکھ لے کس طرح اسمبلی کو اپنی ذاتی جاگیر بنا کر استعمال کیا جاتا ہے جہاں اپنی مرضی سے اجلاس بلائے جاتے ہیں۔
16مارچ 2022ع کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا ڈپٹی اسپیکر صاحبہ نے ایک لیٹر جاری کر کے اجلاس منعقد کئے بغیر ملتوی کر دیا اور سندھ اسمبلی کا اجلاس 24مارچ کو اجلاس رکھا گیا تھا اصولی طور پر اجلاس بلا کر پھر ملتوی کیا جاتا ہے دوسری مرتبہ پھر 24 مارچ کا اجلاس ایک لیٹر کے ذریعے ملتوی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کے پاس اب تک 200 اراکین موجود ہیں،سعید غنی