اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی،فوادچوہدری
اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی،فوادچوہدری

کراچی:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں دے گی،جس طرح ابو بچاؤ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلا ؤمہم بھی ناکام ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کراچی میں انصاف ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اآباد کو ہم ایشیا کا پہلا شہر بنارہے ہیں جس میں بجلی کے اوپر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی اور اسی حوالے سے ہم کراچی کو بھی کوشش کررہے ہیں کہ بسز فراہم کی جائیں۔

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا اشو ہے بجلی پر بسوں کا ماڈل کراچی کو دینا چاہ رہے ہیں اسی حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی میری بات ہوئی ہے وہ سندھ حکومت سے اس بارے میں بات کریں گے گورنر صاحب کی جیسے سندھ حکومت سے بات ہوتی ہے تو اگلے مرحلے میں میں بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروں گا۔

وزیر اعلی سے افسوس بھی کریں گے کہ وہ کس طرح شدت پسند گروپ کے ساتھ کام کررہے ہیں شہید بھٹو کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کام کرنا پڑ رہا ہے آج پی پی کا جیالا بہت مایوس ہوگا پی پی کو اپنی سیاست کے لیے بینظیر کے قاتلوں کے ساتھ گذارا کرنا پڑ رہا ہے شدت پسند سیاست کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

کل لاہور میں ن لیگ لوگ جمع نہیں کرسکی میں نے بلاول صاحب اور ن لیگ کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے شادی ہال میں کرلیا کریں کیوں کی ان کے پاس لوگ موجود نہیں ہیں دوسری طرف مولانا فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے انہوں نے اپنے جہاز میں اسحاق ڈار کو فرار کرایا نواز شریف کا بیانیہ ہے کہ میں اپنے سمدھی اور بچوں کے ساتھ می فیئر میں رہوں گا اور کارکنان جو ہے وہ تحریک چلائیں پیسے واپس نہ لینے کے لیے یہ تحریک کی باتیں کررہے ہیں۔

ابو بچا مہم اب پاکستان انتشار پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے یہ ایک کرپشن کا گرینڈ الائنس ہے یہ مہم بھی بری طرح سے ناکام ہوگی کرپشن کا گرینڈ الائنس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے لیکن دوسری طرف جماعت اسلامی کے لیڈر سراج الحق بھی ایک لیڈر ہیں ان کے گھر کی چھت ٹپکتی ہے ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے سراج الحق ہمارے ناقد ہیں، اور ان کے پاس دولت نہیں وسائل نہیں اس تحریک کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں یہ صرف فوج اور عدلیہ کو برا بہلا کہہ رہے ہیں اور الیکشن کی دھاندلی ان کا بیانیہ ہے،جن جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈان ہوا وہاں تحریک انصاف ہاری ہے۔

عمران خان جب اپوزیشن لیڈر تھے انہوں نے چار حلقے کھلوانے کے لیے تحریک چلائی اور ان چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی ہم نے پہلے دن اسمبلی میں کہا کہ اگر الیکشن پر تحقیقات کی ضرورت ہے تو آپ بتائیں ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں ان کا اصل مسئلہ الیکشن نہیں کچھ اور ہے۔

دان لیکس پر میاں صاحب کو اتنا غصہ آیا کہ پرویز رشید سے استعفیٰ لے لیا ڈان لیکس کے بعد وفاقی حکومت نے دو پریس رلیز جاری کی ان کا فوج اور عدلیہ سے صرف یہ مسئلہ ہے کہ آپ ہماری کرپشن چھپانے میں معاونت کیوں نہیں کررہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ ججوں کو خریدا نیب کا قانون نواز شریف نے بنایا ابھی چیئرمین سمیت سارے چپڑاسی بھی ن لیگ کے لگائے ہوئے ہیں کیسز ن اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔

نواز شریف کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہیں اپوزیشن کی جماعتیں نواز شریف اور مریم نواز کے اس بیانیے میں امید ہے ساتھ نہیں دیں گے نواز شریف اخلاقی طور خود واپس آجائیں حکومت تو ان کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی۔

نواز شریف اس وقت سزا یافتہ مجرم ہیں عمران خان نواز شریف سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ملک کی قوم کا پیسہ لیکر باہر چلے گئے ہیں ان سے کوئی ذاتی لڑائی جھگڑہ نہیں سندھ حکومت ہر معاملے میں ہمارے ساتھ ایگری کرے گی جو موجودہ شہر ہیں سندھ حکومت ان کو بہتر کرے وفاق نئے شہر بناکر ترقی کو بڑھانا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے انہیں ریلی نکالنے کا حق ہے لیکن سمجھ نہیں آتا پیپلزپارٹی اپنے خلاف کیوں ریلی نکال رہی ہے ہم نے کسی پر پابندی نہیں لگائی ہم چاہتے ہیں کہ سب بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے پیمرا نے عدالتی حکام پر نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگائی ہے ہمارے سول ملٹری تعلقات بہتر ہیں سارے ادارے حکومت کا حصہ ہیں۔

فردوس شمیم نقوی سے کسی نے استعفیٰ نہیں لیا انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے پارٹی اور متعلقہ افراد اس بارے میں فیصلہ کریں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان دیگر اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں تحریک انصاف کے قائد اعوان شہزاد وسیم نے کہا کہ کورونا میں وفاقی حکومت نے اہم کردار ادا کیادنیا میں تمام اسلامی ممالک پر ایک گرفت رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اپوزیشن نے فیٹف بل کو پاس ہونے سے روکنے کی کوشش کی اپوزیشن نے اپنے نمبرز کی گیم کھیلنے کی کوشش کی۔

Related Posts