اپوزیشن جماعتیں حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتیں حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن جماعتیں حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو پہلے کبھی حکمران ہوا کرتی تھیں، آج اپنی کھوئی ہوئی  حکمرانی اولادوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو حکومت مخالف مارچ میں کنٹینر پر وہ 5 خاندان ملیں گے جو ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے۔

گزشتہ دور میں حکمران رہنے والے خاندانوں کے نام گنواتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خان خاندان، بھٹو خاندان اور شریف خاندان ہمیشہ پاکستان پر  حکمران رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے  مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے یہ سیاسی جماعتیں ریاستِ پاکستان پر حملہ آور ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نےاحتجاج کےلیےمولانا فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کیں جبکہ فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔

انہوں  نے گزشتہ روز  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے لیے سہولت کاری کی  جبکہ اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟

مزید پڑھیں: کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts