منی بجٹ سے قبل اپوزیشن کا حکومتی اتحادیوں سے رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition contacts govt allies ahead of mini budget

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی رونمائی سے قبل ہی اپوزیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے ابھی تک اپوزیشن کو اپنی حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

حکومتی اتحادیوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بل پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ منی بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ وزیر اعظم نے تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی 30 دسمبر کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

اراکینِ اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں پیٹرول، موبائل فونز، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

منی بجٹ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں نشر کی جانے والی اطلاعات کے مطابق خواتین کے میک اپ کا سامان بھی مہنگا ہوگا۔ 350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

میڈیا پر ذرائع کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبروں کے مطابق منی بجٹ میں 1700سے زائد اشیاء پر ٹیکس لگے گا۔ لگژری اشیاء کی درآمدات پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

Related Posts