اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما میرے لہجے کی سختی کی شکایت کرتے ہیں جبکہ اس سے قبل تمام اسپیکر انگریزی میں گفتگو کیا کرتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ اپوزیشن کا شکوہ ہے کہ میرا لہجہ بڑا ہی ترش ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ گزشتہ تمام اسپیکرز انگریزی میں بولتے تھے، میرے خیال میں لوگوں کو شاید ان کی بات سمجھ میں نہیں آتی تھی۔ اس لیے چپ رہتے تھے۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کی کارروائی اُردو میں چلاتا ہوں۔ جہاں تک لب و لہجے کا تعلق ہے، کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق ہے، وہاں آواز اور لب و لہجہ شاید اسی طرح کا ہے۔
اپوزیشن کا شکوہ ہے کہ میرا لہجہ بڑا ہی ترش ہے۔ پچھلے تمام اسپیکرز انگریزی میں بولتے تھے میرے خیال میں لوگوں کو شاید سمجھ ہی نا آتا ہو اس لیے چپ رہتےتھے، میں کاروائی اردو میں چلاتا ہوں۔
جہاں تک لب و لہجے کا تعلق ہے کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق ہے وہاں کی ساؤنڈ پچ شاید اسی طرح ہے 🙂 pic.twitter.com/DaPlbjlmLt— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل قاسم خان سوری نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بھارت نے اپنے آپ کو شکست دینے کا ایک الٹا راستہ منتخب کیا۔ اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔
ٹوئٹر پرگزشتہ برس 15 دسمبر کو اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ سات دہائیوں تک محفوظ رہنے کے بعد مودی سرکار اپنے ہی ملک کی مستحکم جمہوریت سے تنگ آ گئی۔
مزید پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک نے بھارت کو اپنے آپ سے لڑوا دیا۔قاسم سوری