ایٹم بم کی تخلیق کے بارے میں کرسٹوفر نولان کی فلم Oppenheimer نے بافٹا فلم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔
فلم نے مجموعی طور پر سات ایوارڈز حاصل کیے، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار نولان، بہترین اداکار برائے سیلین مرفی اور بہترین معاون اداکار کے لیے اس فلم کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر شامل ہیں۔
فلم میں مرفی نے جے رابرٹ اوپن ہائیمر کا کردار ادا کیا ہے، جو امریکی نظریاتی طبیعیات دان کو اکثر “ایٹم بم کا باپ” کہا جاتا ہے جو اپنی تخلیق کے نتائج سے پریشان تھا۔
اس فلم نے ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے، یہ فلم اس سے پہلے گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس جیسے ایوارڈز بھی سمیٹ چکی ہے اور اب آسکر کی دوڑ میں واضح طور پر صف اول میں دکھائی دیتی ہے۔
یہ مرفی کا پہلا بافٹا ایوارڈ تھا، لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ اٹھاتے ہوئے انہوں نے نولان کا شکریہ ان الفاظ میں ادا کیا کہ انہوں نے مجھ میں کچھ ایسا دیکھا جو شاید میں نے خود نہیں دیکھا۔
بعد ازاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کامیابی “ہوشربا” قسم کی تھی، وہ اس کیلئے کافی پرجوش ہونے کے ساتھ ذرا سا نروس بھی تھے۔
انسیپشن اور دی ڈارک نائٹ جیسی متعدد کامیابیوں کے باوجود نولان نے اس سے پہلے کبھی بافٹا کا بہترین ڈائریکٹر ایوارڈ نہیں جیتا تھا۔ یہ ڈاؤنی جونیئر کا دوسرا بافٹا تھا، انہوں نے 31 سال قبل چارلی چپلن کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا۔