ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں کا رروائی، کروڑوں مالیت کی چھالیہ پکڑلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں کا رروائی، کروڑوں مالیت کی چھالیہ پکڑلی
ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں کا رروائی، کروڑوں مالیت کی چھالیہ پکڑلی

کراچی: سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس نے ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ پکڑلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ بس اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹنوں وزنی چھالیہ پکڑلی گئی، کارروائی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں کی گئی۔

ایس پی چوہدری سہیل فیض کے مطابق اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے، کارروائی کے دوران بس اڈے کا مالک اسماعیل فرار ہوگیا۔

چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ چھالیہ کوئٹہ سے اسمگل ہوکر کراچی پہنچنائی گئی تھی، ایس ایچ او سچل چوہدری سلیم کی جانب سے برآمد شدہ مال کو تحویل میں لے لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ چھالیہ پانچ ٹرکوں پر لاد کر تھانے پہنچائی گئی، برآمد شدہ چھالیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھی۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات سپلائی کرنیوالی انتہائی مطلوب خاتون گرفتار

ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق چھالیہ گٹکا ماوا کے منظم کاروبار کے لئے منگوائی گئی تھی،چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے احکامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Related Posts