کراچی میں گجر نالہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، 4 ہزار مکانات گرانے کی کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد
کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد

کراچی میں گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 4 ہزار مکانات گرائے جائیں گے۔ کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گجر نالہ کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ سینئر ڈائریکٹر محکمۂ انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر نالے کے دونوں جانب 30 فٹ کا راستہ بنایا جارہا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات نے کہا کہ ایک ہفتے تک سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ گجر نالہ 60 فٹ سے 80 فٹ تک کلیئر کرایا جائے گا۔ نالے کے دونوں جانب 4 ہزار سے زائد مکانات اور دیگر تعمیرات گرا دی جائیں گی۔

انسدادِ تجاوزات کے مطابق تمام مکینوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ بشیر صدیقی نے کہا کہ اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بھی مکینوں سے گھر خالی کرانے کیلئے اعلان کیا گیا۔ مکانات پر نشان لگاتے وقت بھی لوگوں کو بتایا گیا تھا۔

بشیر صدیقی نے کہا کہ سروے کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ کی کاپی لے لی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق متاثرین کو 2 سال کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔ تمام ادارے سپریم کورٹ احکامات کے تابع ہیں۔ گجر نالہ ایک ماہ میں کلیئر کرانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گجر نالے پر تجاوزات ہٹانے کا بڑا آپریشن شروع، رینجرز طلب

Related Posts